Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

دبئی میں بھی پاکستانی مرد خواتین کو گھور رہے ہوتے ہیں: نادیہ حسین

پاکستان کی نامور ماڈل، اداکارہ و میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ دبئی میں بھی پاکستانی مرد خواتین کو بری نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ نے پاکستان میں بچیوں، لڑکیوں اور خواتین کے ساتھ بڑھتی زیادتی کے افسوسناک واقعات پر بات چیت کی۔

نادیہ نے اپنی آنکھوں دیکھا حال بتایا اور کہا کہ حال ہی میں میں دبئی کے جمیرا بیچ گئی جہاں میں نے دیکھا کہ ہمارے نچلے طبقے کے مرد حضرات شلوار قمیض اور جوگرز پہن کر وہاں آئے ہوتے ہیں اور درخت کے برابر میں بیٹھ کر خواتین کو گھور رہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا مجھے نہیں پتا گھور رہے ہوتے ہیں یا کیا لیکن دیکھ ضرور رہے ہوتے ہیں، خواتین وہاں ٹو پیس پہنے آئی ہوتی ہیں اور مجھے پتا تھا یہ سب پاکستانی مرد ہیں جو اس طرح سے انہیں دیکھ رہے ہیں۔

Related posts

ورچوئل مذاکرات آج ہونگے ، آئی ایم ایف وفد کی اگلے ہفتے پاکستان آمد متوقع

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال، انتظامیہ کا اسلام آباد سیل کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

نوید اکرم چیمہ کو ایک مرتبہ پھر قومی کرکٹ ٹیم کا مینجر بنانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment