Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا بھارتی ٹیم کے رویئے پر مایوسی کا اظہار

دبئی: پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھارتی ٹیم کے دوران میچ اور اختتام پر رویئے کو انتہائی مایوس کن قرار دے دیا۔

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پاک بھارت میچ کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم میچ کے بعد بھارتی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے کے لیے تیار تھے۔ تاہم بھارتی کھلاڑی ہاتھ ملائے بغیر ہی چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ڈریسنگ روم میں چلی جو انتہائی مایوس کن ہے۔ بھارتی ٹیم کے اس رویئے پر ہم نے کپتان سلمان علی آغا کو اختتامی تقریب میں نہیں بھیجا۔ بھارتی ٹیم نے جو حرکت کی اس پر پاکستانی رد عمل فطری تھا۔

پاکستان ٹیم انتظامیہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میچ ریفری کو بھارتی کھلاڑیوں کے رویئے کی شکایت کر بھی کر دی۔ جس میں بھارتی کپتان اور کھلاڑیوں کے رویئے کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔

Related posts

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ

Mobeera Fatima

ایس سی او کانفرنس ، فیڈرل بورڈ کے 16 اکتوبر کو ہونے والے پرچے ملتوی

Mobeera Fatima

ہیلمٹ، انڈیکیٹر اور بغیر سائیڈ ویو مرر موٹر سائیکل والوں کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment