Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی بلندی، ڈالر بھی سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن 100 انڈیکس تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 55 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا، 100 انڈیکس ایک لاکھ 54 ہزار944 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پہلے سیشن کا آغاز مثبت انداز میں ہواتھا اور 100 انڈیکس نے ایک نئی عبوری حد عبور کی تھی۔

100 انڈیکس 1846 پوائنٹس اضافے سے 154511 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جو100 انڈیکس کی اب تک کی سب سے بلند ترین سطح تھی لیکن آج انڈیکس ایک لاکھ 55 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر5 پیسے سستا ہو گیا ہے، انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 60 پیسوں کی سطح پرٹریڈ ہو رہا ہے۔

Related posts

سینئر سفارتکار آمنہ بلوچ سیکرٹری خارجہ تعینات

Mobeera Fatima

پاکستان کو پہلی بار کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

Mobeera Fatima

پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو بیرونی پُشت پناہی حاصل ہے، عطا تارڑ

Mobeera Fatima

Leave a Comment