پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز اورون ڈے میچوں کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق راولپنڈی اور لاہور میں شائقین کے لئے جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 400 روپے رکھی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 800 روپے رکھی گئی ہے۔
پریمیم ٹکٹ کی قیمت 700 روپے اور فرسٹ کلاس کی ٹکٹ 600 روپے رکھی گئی ہے، پی سی بی گیلری کا ٹکٹ 1500 روپے، پلاٹینم باکس پر سیٹ کی قیمت 15 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ راولپنڈی میں پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
🚨 Ticket prices announced for the Pakistan 🆚 South Africa T20I and ODI series 🎟️
Lahore and Rawalpindi will host the T20Is, while Faisalabad welcomes back international cricket with the ODI series 🇵🇰
🎫 Ticket sales begin on 21 October#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/AszELYhsg4
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 16, 2025
لاہور میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو کھیلے جائیں گے، لاہور میں جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 400 روپے مقرر کی گئی ہے۔ فرسٹ کلاس کی ٹکٹ 600، پریمیئم 700 اور وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔
وی آئی پی فار اینڈکی قیمت 1500 روپے، وی آئی پی نیو پویلین ٹکٹ کی قیمت 2000 روپے اور وی آئی پی گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 2500 روپے رکھی گئی ہے۔
