Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان چاول برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا

ملک میں چاول کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا، پاکستان چاول برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں چاول کی مجموعی پیداوار 483 ملین ٹن ہے، پاکستان میں پیداوار 6 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی ہے۔

جس کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر میں چاول پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں 14ویں اور برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔

ماہرین زراعت کا کہنا تھا کہ دنیا کے چاول درآمدکنندگان بڑے ممالک میں ایران، نائیجیریا، فلپائن، چین اور انڈونیشیا شامل ہیں۔

Related posts

شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

admin

بھارت دہشتگردی کر رہا ہے ، مسئلہ کشمیر پر سمجھوتہ نہیں کرینگے ، حریت کانفرنس کے زیر اہتمام سیمینار

Mobeera Fatima

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment