Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان پاسپورٹ دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ میں شامل ، 96 ویں نمبر پر آگیا

پاکستان کا پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری کے باوجود 2025 کے انڈیکس میں دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل ہے۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستان اس وقت صرف جنگ زدہ ممالک صومالیہ، یمن، عراق، شام اور افغانستان سے بہتر پوزیشن پر فہرست میں 96 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد کو صرف 32 ممالک میں ویزا فری داخلے کی سہولت حاصل ہے، اگرچہ درجہ بندی کافی نیچے ہے، تاہم اس میں معمولی بہتری آئی ہے، 2024 میں پاکستانی پاسپورٹ یمن کے ساتھ مشترکہ طور پر مسلسل چوتھے سال چوتھے بدترین درجے پر تھا۔

انڈیکس کے مطابق سنگاپور پہلے، جاپان اور جنوبی کوریا مشترقی طور سرفہرست میں دوسے نمبر پر ہیں، جبکہ افغانستان آخری نمبر پر ہے۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس دنیا کے 199 پاسپورٹس کو 227 سفری مقامات پر ویزا فری رسائی کے لحاظ سے موازنہ کرتا ہے اور دنیا کے تمام پاسپورٹس کو اس بنیاد پر درجہ دیتا ہے۔

Related posts

غزہ پر بمباری سے مزید 90 فلسطینی شہید، امریکا نے فلسطینیوں کو امداد فراہم کرنے والے اداروں پر پابندی لگا دی

Mobeera Fatima

کام نہ کرنے والے افسران کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی

admin

بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے کا معاملہ، پارٹی رہنماؤں کے دلچسپ تبصرے

admin

Leave a Comment