Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان بھارت تنازع مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتا ہے، وزیر دفاع

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار ہے۔

وزیردفاع نے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان بھارت تنازع مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو جوہری طاقتوں کے درمیان مکمل تصادم کے امکان پر فکر مند ہونا چاہیے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ تنازع مذاکرات کے ذریعے بھی حل ہو سکتا ہے، پاکستان کی فوج ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار ہے، ہم بھارت کی کسی بھی جارحیت کا ناپ تول کر جواب دیں گے، اگر مکمل حملہ ہوتا ہے تو مکمل جنگ ہو گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دو جوہری طاقتوں کے درمیان تصادم ہمیشہ تشویشناک ہوتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ معاملات بگڑ گئے تو اس تصادم کا انجام انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے، ٹرمپ دنیا کی واحدطاقت کے سربراہ ہیں،مداخلت کریں تو خوش آئند ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کوئی اقدام کیا تو ہم بھی بھرپور جواب دیں گے، مقبوضہ کشمیر میں ایسے واقعات کا بھارت کی جانب سے کبھی ثبوت نہیں دیا گیا، بھارت اپنے فائدے کے لئے ایسی صورتحال پیدا کرتا ہے، پلوامہ بھی ایسی ہی سازش تھا، پاکستان درست ثابت ہوا۔

Related posts

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان

Mobeera Fatima

عمر ایوب ، بیرسٹر سیف اور مشال یوسفزئی کی راہداری ضمانت منظور

Mobeera Fatima

مری میں کئی غیر قانونی پلازے اور دیگر تعمیرات منہدم ، آپریشن کرنیوالی ٹیم پر حملہ

admin

Leave a Comment