Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان کو امریکا میں مچھلی برآمد کرنے کی 4 سالہ اجازت مل گئی

پاکستان کو امریکا میں مچھلی برآمد کرنے کی 4 سالہ اجازت مل گئی۔

وفاقی وزیر بحری امورجنید انوار چودھری نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات کو امریکا کی منظوری سے استحکام ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ سال 2 لاکھ 42 ہزار ٹن مچھلی برآمد کی، امریکا کی جانب سے اجازت پاکستانی سی فوڈ معیار کا عالمی اعتراف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فشریز امریکی معیار پر پوری اتریں،اگلے سال 600 ملین ڈالر برآمدات کا امکان ہے۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے کہا کہ اب سمندری مصنوعات کی برآمدات میں تسلسل ممکن ہوگیا ہے۔

Related posts

اے سی سی نے پہلے انڈر 19ویمن ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا

Mobeera Fatima

محکمہ موسمیات نے ملک میں گرمی کی شدت میں اضافے کا الرٹ جاری کردیا

Mobeera Fatima

بلوچستان میں 5 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment