پاکستان نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اورغیر قانونی بستیوں کی توسیع بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخارنے مشرقِ وسطیٰ اور فلسطین سے متعلق اجلاس میں کہا کہ شرم الشیخ اجلاس کے بعد منظور سلامتی کونسل قرارداد پر سنجیدگی سے عمل کیا جائے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے، اسرائیلی فوج غزہ سے نکل جائے، ہم غزہ بھر میں اسرائیلی قابض فورسز کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی بحالی اور تعمیرِ نو فوراً شروع ہونی چاہیے، مقبوضہ فلسطینی علاقے شدید بحران میں ہیں، بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے، غزہ جنگ کے نتیجے میں 70 فلسطینی شہید، بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے۔
اقوام میں میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکار اور فوجی تشدد بڑھ گیا ہے، فلسطینی کمیونٹیز بے گھر ہوئی ہیں اور خوف و دہشت میں مبتلا ہیں۔
