Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان بار کونسل کے نمائندے اختر حسین نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی

پاکستان بار کونسل کے نمائندے اختر حسین ایڈووکیٹ نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔

اختر حسین نے اپنا استعفیٰ چیئرمین جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دیا۔ استعفے کے متن کے مطابق پاکستان بار کونسل نے مجھے آئینِ پاکستان 1973ء کے آرٹیکل 175(A)(2)(vi) کے تحت 3 مرتبہ جوڈیشل کمیشن  کا رکن نامزد کیا۔

اختر حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں اپنی ذمے داریاں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق انجام دیتا رہا، حالیہ عدالتی تقرریوں سے متعلق تنازعات کی بناء پر میں مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ میں استعفے کی نقل پاکستان بار کونسل کو ارسال کر رہا ہوں تاکہ آئین کے تحت میری جگہ نیا نامزد رکن مقرر کیا جا سکے۔

Related posts

سکیورٹی خدشات ، جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت پہلی بار 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے تولہ ہو گئی

Mobeera Fatima

کل سے پٹرول 6 اور ڈیزل 11.50 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment