Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاک فوج کا ریسکیو آپریشن ، بابوسر اور شاہراہ قراقرم پر پھنسے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا

پاک فوج نے بابو سر اور شاہراہ قراقرم پر پھنسے سیاحوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کرکے کئی سیاحوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔

پاک فوج کی ٹیم اسکردو روڈ کی بحالی کے کام میں مصروف ہے، فوج کے پائلٹس اور انجینئرنگ ٹیموں کی معاونت سے ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے، اسکردو سے سدپارہ ماؤنٹینئرنگ اسکول تک لینڈ سلائیڈنگ کا علاقہ کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

دیوسائی کی طرف سے سدپارہ گاؤں تک جانے والا راستہ بھی کھول دیا گیا ہے، پاک فوج باقی ماندہ سلائیڈز کلیئر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

فوج متاثرہ مقامات پر سیاحوں کو خوراک اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کر رہی ہے، فوج کی جانب سے 150 تیار پکوان کے پیکٹس ہیلی کاپٹر سے روانہ کیے گئے ہیں ، اس کے علاوہ زخمیوں کو فوری طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

Related posts

عثمان وزیر ڈبلیو بی سی سلور ویلٹر ویٹ چیمپئن بن گئے

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی کارکنان چیک کریں، بشریٰ بی بی کہیں “دو نمبر گیم” تو نہیں کھیل گئیں، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

انٹر بینک میں ڈالر مزید 12 پیسے سستا ، قیمت 277.68 روپے ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment