پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ فوجی مشق وارئیر 9 کا آغاز ہو گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہر سال ہونے والی دو طرفہ انسدادِ دہشتگردی مشقوں کا یہ 9واں ایڈیشن ہے۔
مشق وارئیر یکم دسمبر 2025 سے شروع ہوئی، آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا بنیادی محور انسدادِ دہشتگردی آپریشنز ہیں۔
مشق کا مقصد باہمی رابطہ کاری بڑھانا اورپیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید نکھارنا ہے، مشق کے ذریعے جدید جنگی تقاضوں کے مطابق بہترین طریقہ کار کا تبادلہ کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک چین مضبوط دفاعی تعاون باہمی اعتماد اور اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہے، واریئر 9 مشق دونوں ممالک کے مضبوط عسکری تعلقات کی علامت ہے۔
مشق کی افتتاحی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی، تقریب میں کور کمانڈر منگلا اور پی ایل اے ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے شرکت کی۔
