پاکستان اور چین کے اشتراک سے زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔
چین کے ساتھ زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں کیلئے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا، چین کی جدید ٹیکنالوجی سے پاکستان کے زرعی شعبے میں جدت ممکن بنائی جائے گی۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے شعبہ زراعت اور تعلیم ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور چین کے درمیان 3 مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔
مفاہمتی یاداشتوں کے ذریعے پاکستان میں اقتصادی ترقی اور نئی ملازمتوں کے مواقعوں کی توقع ہے، تعلیمی تعاون سے نوجوانوں کو تعلیمی وسائل اور اسکالر شپ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
