Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

پاکستان اور افغان طالبان کا سیز فائر جاری رکھنے پر اتفاق، استنبول مذاکرات کا اعلامیہ جاری

پاکستان اور افغانستان نے استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے دوران جنگ بندی کو پختہ بنانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ 

مذاکرات کی کامیابی کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مزید تفصیلات طے کرنے اور ان پر عملدرآمد کے لیے دونوں ممالک کے وفود کے درمیان 6 نومبر کو استنبول میں پھر ملاقات ہوگی۔

یاد رہے کہ استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے وفود کے درمیان انتہائی اہم مذاکرات کا سلسلہ 6 روز تک جاری رہا۔

مذاکرات کا مقصد پاکستان کی طرف سے ایک ہی بنیادی مطالبے پر پیش رفت حاصل کرنا تھا: افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے مؤثر طور پر روکنا، اور بھارت کی پشت پناہی یافتہ دہشت گرد گروہوں، خصوصاً فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنا۔

Related posts

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی

Mobeera Fatima

اسرائیل کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کبھی نہیں بھول سکتے ، ایرانی صدر

Mobeera Fatima

معروف ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن امریکا میں انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment