Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

افغان طالبان اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کریں ورنہ اپنے تحفظ کیلئے اقدامات کریں گے ، پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ 6 ہزار ٹی ٹی پی جنگجو افغانستان میں موجود ہیں، افغان طالبان اپنی سرزمین پر ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کرے ورنہ پاکستان اپنے تحفظ کیلئے اقدامات کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان پھر سے دہشتگرد گروہوں اور ان کے پراکسی عناصر کی پناہ گاہ بن چکا ہے، ٹھوس شواہد ہیں کہ افغانستان میں دہشتگرد گروہ باہمی تعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دراندازی کی متعدد کوششوں کو کامیابی سے ناکام بنایا، ہماری بہادر فورسز اور عام شہریوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں، اقوام متحدہ کی ٹیم نے بھی ٹی ٹی پی کی افغان سرزمین پر موجودگی کی تصدیق کی۔

Related posts

حکومت کا غیر قانونی غیر ملکیوں کو کرائے پر گھر یا نوکری دینے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

Mobeera Fatima

کسان کارڈ کے اجرا سے مڈل مین اور بلیک میلنگ سے جان چھوٹ جائے گی، مریم نواز

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی کو کیا سہولیات دی جا رہی ہیں ؟ جیل حکام سے رپورٹ طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment