پارلیمنٹ کے عالمی دن کے موقع پر صدر و وزیراعظم نے خصوصی پیغام جاری کئے ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام میں مرکزی مقام رکھتی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن جامع طرز حکمرانی کو فروغ دینے میں پارلیمان کے اہم کردار کو واضح کرتا ہے،ہماری پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام میں مرکزی مقام رکھتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ قانون سازی کے اختیارات کے ذریعے احتساب، ایگزیکٹو کی نگرانی کو یقینی بناتی ہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صنفی مساوات اور سماجی تحفظ کو آگے بڑھانے کے لیے پارلیمان کا کردار اہم رہا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے ارکان پارلیمنٹ عالمی پارلیمانی سفارت کاری میں متحرک کردار ادا کر رہے ہیں،ہماری پارلیمان نے امن، ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لئے کام کیا، جنوبی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے بعد پارلیمانی وفد نے عالمی فورمز پر ہمارے نقطہ نظر کو پیش کیا۔
