Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

آسکر یافتہ شرمین عبید پاکستانی بچی کی بہادری پر مبنی فلم کی ایگزیکٹو پروڈیوسر بن گئیں

آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے مختصر بچی کی بہادری پر مبنی فلم ڈونٹ بی لیٹ مائرہ (Don’t Be Late, Myra) میں ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر شمولیت اختیار کر لی ہے۔

ڈونٹ بی لیٹ مائرہ فلم پاکستانی فلم ساز افیا نتھانییل کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے، جو لاہور کی ایک دس سالہ بچی مائرہ کی کہانی بیان کرتی ہے، جو اسکول سے گھر واپس آنے کے لیے اکیلی ایک خطرناک سفر طے کرتی ہے۔

فلم میں ندا احسن مائرہ کی بیمار ماں کے کردار میں نظر آئیں گی، جب کہ سمیرا صغیر نے اسکول ٹیچر کا کردار نبھایا ہے، دیگر اداکاروں میں مشتاق احمد، منیر حسین، شاہد ریاض، رضوان ریاض اور سہیل طارق شامل ہیں جو مائرہ کے سفر میں مختلف کرداروں کے طور پر سامنے آتے ہیں۔

یہ فلم اب تک کئی بین الاقوامی فلم فیسٹیولز میں پیش کی جا چکی ہے جن میں برجن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، مانٹریال انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، بگ ایپل فلم فیسٹیول، یوکے ایشین فلم فیسٹیول اور ووڈ اسٹاک فلم فیسٹیول شامل ہیں۔

شرمین عبید چنائے نے فلم کے حوالے سے کہا کہ مائرہ کی کہانی نہایت اہم اور حقیقت پر مبنی ہے، یہ فلم اُن خوفوں کو بیان کرتی ہے جن کا سامنا ہر چھوٹی لڑکی کرتی ہے، اور ان کے اندر چھپی ہمت اور بقا کی خواہش کو اجاگر کرتی ہے، اس پروجیکٹ کا حصہ بننا میرے لیے فخر کی بات ہے۔

Related posts

کانتارا چیپٹر 1 نے 4 دنوں میں ریکارڈ بزنس کرکے باکس آفس پر دھوم مچا دی

Mobeera Fatima

دلجیت دوسانجھ کو خالصتان گروپ کی جانب سے دھمکی موصول

Mobeera Fatima

سویرا ندیم کی والدہ ملک النساء علالت کے بعد انتقال کر گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment