بنوں میں پولیس اور کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کے آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
بنوں کے علاقے میریان میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ طور پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر مکمل تباہ کر دیا گیا۔
آرپی او بنوں سجاد خان کے مطابق گزشتہ رات سے جاری آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں اور 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
بنوں کے علاقے نورڑ میں جاری آپریشن کے دوران تھانہ میریان پر دہشتگردوں کے کواڈ کاپٹر حملے میں 6 پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے ہیں۔
