Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بنوں میں آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی ضرار گروپ کے 3 دہشتگرد ہلاک

بنوں میں سی ٹی ڈی نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی بنوں اور مقامی پولیس نے نواز آباد تھانہ میریان کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگردوں کو ہلاک کیا جو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی ضرار گروپ سے تھا۔

Related posts

آرمینیا اور آذربائیجان نے بھی ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لئے نامزد کردیا

Mobeera Fatima

ڈالر کی قیمت میں کمی ، اسٹاک مارکیٹ میں استحکام

Mobeera Fatima

انڈونیشیا پاکستان کا قابل بھروسہ تجارتی شراکت دار ہے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment