Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جھل مگسی میں تیل و گیس کا منصوبہ آپریشنل ہو گیا

بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں تیل و گیس کا اہم منصوبہ آپریشنل ہو گیا۔

او جی ڈی سی ایل نے بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں گیس کا بڑا جھل مگسی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کامیابی سے مکمل کر لیا۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ منصوبہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر فاسٹ ٹریک بنیادوں پر مکمل ہوا۔ او جی ڈی سی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر جھل مگسی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل اور افتتاح کا اعلان کردیا۔

ترجمان کے مطابق جھل مگسی پراجیکٹ سے 14 ملین معکب فٹ یومیہ گیس اور 45 بیرل یومیہ تیل کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔جھل مگسی سے حاصل ہونے والی گیس کو ایس ایس جی سی ایل کی مین پائپ لائن کے نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے یہ منصوبہ فروری 2024 میں گورنمنٹ کے مراعاتی پیکج کی منظوری کے بعد شروع کیا تھا۔ جھل مگسی تیل و گیس کے منصوبے میں او جی ڈی سی ایل بطور آپریٹر 56 فیصد، پی او ایل 24 فیصد اور جی ایچ پی ایل 20 فیصد کی شراکت دار ہیں۔

Related posts

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس وزیر اعظم کی زیرصدارت جاری

Mobeera Fatima

شدید گرمی، امارات میں چلتی ہوئی گاڑیوں میں آگ لگنا شروع ہو گئی

Mobeera Fatima

پاکستان نے مقامی سطح پر پہلا وینٹی لیٹر تیار کر لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment