انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرمملکت طلال چودھری (talal chaudhry)کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے ۔
وزیر مملکت طلال چودھری کو پی پی116 کا دورہ کرنے اور میڈیا ٹاک پر کارروائی کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر فیصل آباد نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چودھری کو نوٹس جاری کیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نےطلال چودھری سے 2 روز میں جواب طلب کر لیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کی تفصیلی رپورٹ الیکشن کمیشن اسلام آباد کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
