Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بینچ کی عدم دستیابی ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس ڈی لسٹ کر دیا

الیکشن کمیشن نے بینچ کی عدم دستیابی کے باعث پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس ڈی لسٹ کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق بینچ کی دستیابی پر کیس کی سماعت کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کمیشن نے بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو جمعرات کو سماعت کے لیے نوٹس جاری کر رکھے تھے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے 3 مارچ کو کروائے گئے انٹرا پارٹی الیکشنز پر 7 اعتراضات عائد کیے گئے تھے۔

ای سی پی نے پی ٹی آئی کی رجسٹریشن پر سوالات اٹھائے تھے۔اعتراضات میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی نے الیکشنز ایکٹ کی سیکشن 208 ایک کے تحت انٹرا پارٹی الیکشنز 5 سال میں نہیں کروائے۔

اعتراضات میں کہا گیا تھا کہ ای سی پی میں پی ٹی آئی کا انتظامی ڈھانچہ 5 سال سے نہیں ہے، اب بطور سیاسی جماعت کیا اسٹیٹس ہے؟ پی ٹی آئی نے سیکشن 202 پانچ کے تحت فہرست میں شامل ہونے کے لیے درکار دستاویزات نہیں دیں۔

Related posts

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع

Mobeera Fatima

کوئٹہ اور تربت کے عوام کے لیے خوشخبری, 21 نئی بسیں سڑکوں پر آنے کو تیار

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی جلسے کا اجازت نامہ معطل کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment