Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی 5 لاکھ ، 78 ہزار اثاثوں کے مالک ، گھر ہے نہ کاروبار

خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

سہیل آفریدی کے اثاثوں کی تفصیلات کی ہم انویسٹی گیشن ٹیم نے حاصل کر لی ہیں ، دستاویزات کے مطابق سہیل آفریدی کے اثاثوں کی مالیت صرف 5 لاکھ 78 ہزارروپے ہے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سہیل آفریدی کے اثاثوں کی مالیت مالی سال 2023 میں 3 لاکھ 76 ہزار روپے تھی، پچھلے مالی سال میں سہیل آفریدی کے اثاثوں کی مالیت میں 2 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق سہیل آفریدی کی ملکیت میں کوئی گھر ہے اور نہ کاروبار، سہیل آفریدی کی ملکیت میں صرف فریج، واشنگ مشین اور دو بینک اکاؤنٹس شامل ہیں۔

Related posts

کراچی، شارع فیصل پر واقع عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

Mobeera Fatima

بھارت کینیڈا کی خودمختاری کا احترام کرے، جسٹن ٹروڈو

Mobeera Fatima

اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کے لئے نیویارک پہنچ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment