ایف بی آر(fbr) کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا گروپس پر انکم ٹیکس ریٹرن2025 کے حوالے سے غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں ،حال ہی میں کسی ایس آر او کے ذریعے انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 میں کوئی تبدیلی یا ترمیم متعارف نہیں کرائی گئی۔
وضاحتی بیان میں ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس سال انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 سات جولائی کو ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا تھا۔انکم ٹیکس ریٹرن فارم کے صفحہ 66 پر اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کا اندراج کرنا ضروری قرار دیا گیا تھا۔
کئی ٹیکس دہندگان اپنے اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کے خانے میں صفر درج کررہے تھے جسے روکا گیا ہے،جائیداد کی مارکیٹ ویلیو کا اندراج مکمل طور پر ٹیکس گذار کی صوابدید پر ہے،صاحب حیثیت لوگ پہلے ہی شق سیون ای کی رو سے اثاثوں کی معلومات درج کررہے ہیں۔
