Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

نیڈو ہم اسپیلنگ وِز: فائنل مرحلے کی جانب طلبہ کا شاندار سفر

نیسلے نیڈو کے اشتراک سے جاری نیڈو ہم اسپیلنگ وِز کے کراچی پول راونڈز چوتھے روز بھی جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئے۔

کراچی آرٹس کونسل علم، محنت اور زبان سے محبت کے رنگوں میں رنگی نظر آئی جہاں بچوں نے درست تلفظ اور ہجوں کی مہارت سے نہ صرف ججز بلکہ حاضرین کو بھی متاثر کیا۔

چوتھے دن کے مقابلوں کا نظم و نسق دیکھنے کے قابل تھا۔تینوں دنوں کی طرح آج بھی ججزکے فرائض آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی رخسانہ احسن اور عرفانہ قادری نے انجام دیئے جبکہ پروناونسیٹر تھے فرید اظہر۔

کراچی پول راونڈ کے آخری مرحلے میں 18 سے 15 سال کی عمر کے طلبہ و طالبات کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ ہر پول میں شریک اسکولوں کی ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد اگلے مرحلے یعنی ریجنل راؤنڈ کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی۔

چوتھے دن کامیابی حاصل کرنے والے اسکولوں میں شامل ہیں۔

پول اے سے الفا ہائی اسکول،حبیب گرلز اسکول۔

پول بی سے ڈی ایچ اے سی ایس ایس اسکول اور فیوچر ورلڈ اسکول ۔

پول سی سے بیکن ہاوس اسکول اور دی اکیڈمی اسکول ۔

پول ڈی میں ڈیلسول دی اسکول، ایچ بی ملک پبلک اسکول ۔

یہ تعلیمی مقابلہ او جی ڈی سی ایل اور انوویٹڈ چوکو رنگز کے تعاون سے جاری ہے جس کے انٹرٹینمنٹ پارٹنرہیں‘ ونڈر لینڈہاسپیٹالیٹی پارٹنر آواری ایکسپریس‘تکنیکی معاون ہمز ٹیک جب کہ میل پارٹنر برگر اوکلاک ہیں ۔

Related posts

پاکستان نے مقامی سطح پر وینٹی لیٹر تیار کر لیا

Mobeera Fatima

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

Mobeera Fatima

آڈیو لیکس کیس ، علی امین کے وارنٹ گرفتاری برقرار ، فرد جرم کی کارروائی موخر

Mobeera Fatima

Leave a Comment