Daily Systematic Metro News Breaking News
صحت

ٹیومر کے خلاف لڑنے کے لیے نیا علاج دریافت، نئی تحقیق

امریکہ میں ویِل کارنل میڈیسن کے محققین کی نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ٹیومر ایک خاص سگنل استعمال کرتے ہیں جو ٹی خلیوں (T cells) کو تھکا دینے کا باعث بنتا ہے، اور اگر اس سگنل کو خاموش کر دیا جائے تو جسم کی مدافعتی قوت دوبارہ زندہ ہو سکتی ہے۔

نیچر امیونولوجی  میں شائع تحقیقی کے مطاب ٹیومر ایک مادّہ تھرومبو اسپونڈن-1 بناتا ہے، جو مدافعتی خلیوں پر موجود ایک پروٹین سی ڈی47 کو فعال کر کے خلیوں کی طاقت کم کر دیتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ماہرین نے تجرباتی طور پر ایک مخصوص مرکب ٹیکس2  (TAX2) استعمال کیا، جس سے یہ نقصان دہ رابطہ رک گیا اور مدافعتی خلیے دوبارہ سرگرم ہو گئے۔

تحقیق کے اہم نکات:

۔ ٹیکس2 دینے کے بعد چوہوں میں ٹیومر کی بڑھوتری سست ہو گئی۔

۔ مدافعتی خلیے زیادہ طاقتور ہوئے اور ٹیومر پر بہتر حملہ کیا۔

۔ جب اس طریقے کو موجودہ علاج پی-ڈی-1 کے ساتھ ملایا گیا تو اثر مزید بڑھ گیا۔

ماہرین کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں کینسر کے علاج، خاص طور پر مدافعتی علاج کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔

Related posts

صحت کی دنیا میں نیا رجحان،”پیپٹائیڈز” کیا ہیں اور یہ جسم میں کیا کردارادا کرتے ہیں؟

Mobeera Fatima

سیب کھانے سے ہاضمے اور وزن پر کیا اثر پڑتا ہے؟

Mobeera Fatima

بچوں کی یادداشت بہتر بنانے کے 11 مؤثر طریقے

Mobeera Fatima

Leave a Comment