Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

نئی نسل کی اداکارائیں فلم انڈسٹری کے روایتی تصورات توڑ رہی ہیں, دیویا دتا

 بالی ووڈ کی نامور اداکارہ دیویا دتا نے کہا ہے کہ بالی وُڈ میں شادی شدہ اداکاراؤں کے بارے میں عوامی سوچ میں اب نمایاں تبدیلی آئی ہے۔

اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ایک وقت تھا جب شادی کے بعد خواتین فنکاروں کے لیے فلمی کیریئر تقریباً ختم سمجھا جاتا تھا، لیکن اب یہ تصور تیزی سے بدل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کترینہ کیف، کریینہ کپور خان، ودیا بالن، اور عالیہ بھٹ جیسی اداکاراؤں نے اس خیال کو غلط ثابت کیا ہے، ان فنکاراؤں نے شادی کے بعد بھی نہ صرف بڑے ہیروز کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیے بلکہ رومانوی کرداروں اور پرکشش انداز سے شائقین کو متاثر کیا۔

دیویا دتا کے مطابق یہ تبدیلی فلم انڈسٹری میں صنفی مساوات اور خواتین کے لیے بہتر مواقع کی عکاس ہے، اب ناظرین اور فلم ساز دونوں اداکاراؤں کو ان کی شادی یا ذاتی زندگی کی بنیاد پر نہیں بلکہ ان کے فن اور صلاحیت کی بنیاد پر پرکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں فلمی صنعت زیادہ کھلی سوچ رکھتی ہے، جہاں خواتین اپنی عمر، ازدواجی حیثیت یا امیج کی پرواہ کیے بغیر مختلف کردار نبھا رہی ہیں — جو کہ ایک صحت مند اور مثبت رجحان ہے۔

Related posts

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی رسمِ حنا کی تصاویر وائرل

Mobeera Fatima

میری شادی میں میرے والدین شریک نہیں ہوئے تھے، مدیحہ امام کا انکشاف

Mobeera Fatima

تین ویڈیوز بناکر ہی پتہ چل گیا وی لاگنگ مشکل ترین کام ہے، حرا سومرو

Mobeera Fatima

Leave a Comment