دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منشیات کا استعمال کرنے پر نیدرلینڈز کے کرکٹر ویویان کنگما کے کھیلنے پر پابندی عائد کر دی۔
آئی سی سی کے اعلامیہ کے مطابق نیدرلینڈز کے فاسٹ باؤلر ویویان کنگما کا ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ جس کے بعد آئی سی سی نے ان پر 3 ماہ کے لیے میچ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی۔
ویویان کنگما پر تین ماہ کی پابندی آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی۔
آئی سی سی کے مطابق 30 سالہ فاسٹ باؤلر ویویان کنگما کا ڈوپنگ ٹیسٹ 12 مئی کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ورلڈ کپ لیگ 2 کے ایک روزہ میچ کے بعد کیا گیا تھا۔ فاسٹ باؤلر کے نمونوں میں بینزولیکوگونین کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔
