قذافی اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو جنوبی افریقہ پر برتری حاصل ہو گئی، جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 269 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔
پاکستانی ٹیم دوسری اننگ کے آغاز پر ہی مشکلات کا شکار ہو گئی امام الحق بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے، پاکستان کی پہلی وکٹ دو رنز پر گری۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 33 کے مجموعی اسکور پر گری، شان مسعود 7 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے۔ کھانے کے وقفے تک پاکستان نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 36 رنز بنا لیے ہیں اور عبداللہ شفیق 21 اور بابراعظم ایک رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقا نے پاکستان کے 378 رنز کے جواب میں 216 رنز بنائے تھے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ 216 کے اسکور پرجنوبی افریقہ نے تیسرے دن اپنی اننگز کا آغاز کیا تو 228 کے اسکور پر اس کی ساتویں وکٹ گر گئی۔
