نیٹو کے نئے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ اگر بھارت سمیت کسی بھی ملک نے روس کے ساتھ تیل و گیس کی تجارت جاری رکھی تو ان پر ثانوی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
مارک روٹے نے امریکی سینیٹرز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ چین کے صدر، بھارت کے وزیر اعظم یا برازیل کے صدر ہیں، اور آپ روس کے ساتھ تجارت جاری رکھتے ہیں، تو آپ جان لیں اگر پیوٹن امن مذاکرات کو سنجیدگی سے نہ لے، تو ہم مکمل معاشی پابندیاں لگائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ بیجنگ، دہلی یا برازیلیا میں ہیں، تو بہتر ہوگا کہ آپ اس صورتحال کا ازسرِنو جائزہ لیں، کیونکہ یہ پابندیاں آپ کی معیشت کو بری طرح متاثر کر سکتی ہیں۔
