بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے پندرہویں سیزن میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آسٹریلیا پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
سابق کپتان بابر اعظم سڈنی سکسرز کی نمائندگی کے لیے سڈنی پہنچ گئے، جبکہ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے برسبن ہیٹ کو جوائن کرلیا ہے۔
The number one draft pick has landed. Welcome to Brisbane, @iShaheenAfridi 🦅 #BBL15 | @BrisbaneAirport pic.twitter.com/gr9qQdtrY3
— Brisbane Heat (@HeatBBL) December 8, 2025
دو روز قبل ہی دیگر قومی کھلاڑی حسن علی، شاداب خان اور محمد رضوان آسٹریلیا پہنچ چکے تھے۔
حسن علی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز، شاداب خان سڈنی تھنڈرز اور محمد رضوان میلبرن رینیگیڈز کی نمائندگی کریں گے۔
بی بی ایل 15 کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا، جس میں دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اعلیٰ معیار کے میچز دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔
Muhammad Rizwan 🤝 Shaheen Afridi
ONE WEEK until they face off in #BBL15 🇵🇰 pic.twitter.com/39aInrmGwa
— KFC Big Bash League (@BBL) December 8, 2025
اس موقع پر قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر بھی نگاہیں مرکوز ہیں، اور پاکستانی شائقین اپنے کھلاڑیوں کے جوش و جذبے کو دیکھنے کے لیے بے صبری سے منتظر ہیں۔
