قومی کرکٹر ابرار احمد آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق 27 سالہ کھلاڑی ابرار احمد کی مہندی کی تقریب گزشتہ شب منعقد ہوئی۔
انسٹاگرام پر ابرار نے سبز شلوار قمیض میں تصویر بھی شیئر کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا نکاح ہو چکا ہے اور وہ آج دلہن گھر لے جائیں گے۔
ان کا ولیمہ چھ اکتوبر کو ہو گا۔ اس طرح قومی کرکٹر اپنی نئی زندگی کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ ابرار اس وقت توجہ کا مرکز بنے جب ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ میں انہوں نے سری لنکن باؤلر ونیندو ہسارنگا کا وکٹ لینے کا جشن منانے کا انداز کاپی کیا۔
اس میچ میں سری لنکن باؤلر ونیندو نے بھی ابرار کے جشن منانے کا اسٹائل کاپی کیا، اس میچ کے بعد دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے گلے ملے، ہنسی مذاق کی اور مصافحہ بھی کیا۔
