قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے سی ڈی اے(cda) عملے کو پارلیمنٹ سے نکالنے کی تردید کردی ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ صرف صفائی کے عملے کی خدمات واپس کی گئی ہیں، سی ڈی اے کے دیگر افسر اور عملہ پارلیمنٹ ہاؤس میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
صفائی کے عملے کی اکثریت پارلیمنٹ ہاؤس سے غیرحاضر رہتی تھی،اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے معاملہ فنانس کمیٹی کو بھجوایا تھا۔
فنانس کمیٹی نے صفائی کا عملہ ہٹا کر اوپن ٹینڈر کرنے کا فیصلہ کیا،فنانس کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے۔
فنانس کمیٹی کا فیصلہ متفقہ تھا، اوپن ٹینڈر میں 13 فرموں نے حصہ لیا،ٹینڈر میں کامیاب فرم دیگر سرکاری اداروں میں خدمات سر انجام دے رہی ہے،نئے طریقہ کار سے سالانہ 10کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔
