پاکستانی اداکارہ و ماڈل نعیمہ بٹ نے معروف بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کے ساتھ ایک خاص لمحے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
اداکارہ نعیمہ بٹ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ جب ایک فنکار کسی آرٹ ورک کی تصویر لیتا ہے، دوسری تصویر نواز الدّین صدیقی نے کھینچی ہے۔
View this post on Instagram
نعیمہ بٹ اور نوازالدین صدیقی کی یہ تصاویر مداحوں میں تیزی سے وائرل ہوئی اور دونوں فنکاروں کے اس نایاب سرحد پار تعامل کو سراہا گیا۔
نعیمہ بٹ اپنی ہٹ ڈرامہ سیریز کبھی میں کبھی تم میں جراتمند کردار رُباب کے ذریعے خاصی شہرت رکھتی ہیں، مداحوں نے ان کے منفرد فیشن سینس، پراعتماد مکالمہ ادا کرنے کے انداز اور مخصوص لہجے کو سراہا۔
