Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مریدکے میں پرتشدد احتجاج کے بعد سعد رضوی اور انس رضوی پر قتل کا مقدمہ درج

پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں ایک مذہبی جماعت کے کارکنان کی جانب سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک پرتشدد احتجاج کے دوران شدید بدامنی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر شہید، 48 اہلکار زخمی جبکہ متعدد شہری بھی متاثر ہوئے۔

پولیس نے واقعے کے بعد مذکورہ مذہبی جماعت کی اعلیٰ قیادت کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقدمہ پولیس کی مدعیت میں مریدکے سٹی تھانے میں مذہبی جماعت کے سربراہ سعد حسین رضوی، ان کے بھائی انس رضوی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

‘سعد رضوی نے پولیس پر فائرنگ کی’

ایف آئی آر کے متن کے مطابق، احتجاج کے دوران سعد رضوی نے اسٹیج سے پولیس پر براہ راست فائرنگ کی، جس سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا شدید زخمی ہو گئے اور بعدازاں دم توڑ گئے۔

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ انس رضوی نے بھی فائرنگ کی، جس سے دیگر پولیس افسران زخمی ہوئے۔ مقدمے میں قتل (302)، اقدامِ قتل، ہجوم کو اکساکر دہشت پھیلانے اور اسلحہ کی غیر قانونی نمائش سمیت دہشتگردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Related posts

پاکستان کو تین نئے سب میرین کیبلز کے ذریعے عالمی نیٹ ورک سے جوڑنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

ویزا سیکشن کھلا ہے، پاکستانی ورک ویزے پر جا رہے ہیں، بخیت عتیق

Mobeera Fatima

سکیورٹی وجوہات ، جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں کرفیو نافذ

Mobeera Fatima

Leave a Comment