ملتان سلطانز نے پی ایس ایل مینجمنٹ کو ایک اور خط لکھ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز نے پی ایس ایل مینجمنٹ سے خط کے ذریعے رابطہ کیا ہے، ٹیم مینجمنٹ نے نیا آفر لیٹر نہ دیے جانے پر وضاحت مانگی ہے۔
ملتان سلطانز نے پی ایس ایل مینجمنٹ سے ویلیوایشن رپورٹ اور آفر لیٹر کا مطالبہ بھی کیا ہے،ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں ملتان سلطانز سمیت تمام ٹیموں کا پرانا معاہدہ 31 دسمبر تک قابل عمل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل مینجمنٹ نے نہ ملتان سلطانز کا معاہدہ معطل اورنہ منسوخ کیا ہے، پاکستان سپر لیگ انتظامیہ نے نان کمپلائنس کی وجہ سے ملتان سلطانز کو نیا معاہدہ نہیں بھیجا تھا۔
ملتان سلطانز multan sultans کے مالک علی ترین پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف بیان بازی کرتے رہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان سلطانز کو قانونی نوٹس بھی بھیجا تھا جسے علی ترین نے پھاڑ دیا تھا۔
