پاکستان کے معروف عالمِ دین اور سابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو گئے۔
نائب مفتی عبدالرزاق نقشبندی کے مطابق مفتی منیب الرحمان کو دو روز قبل طبی طبیعت بگڑنے پر بہادر آباد کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اُن کی حالت مزید خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔
مفتی عبدالرزاق نقشبندی نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم مفتی منیب کا علاج کر رہی ہے۔
مفتی عبدالرزاق اور دیگر نے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مفتی منیب کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔
