Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پنجاب میں 120 گھنٹوں میں 3 لاکھ سے زائد ای چالان، 35 کروڑ روپے کے جرمانے

پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

گزشتہ 120 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 32 ہزار سے زائد ای چالان جاری کرتے ہوئے 35 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔

لاہور میں 51 ہزار سے زیادہ چالان جبکہ صوبے میں مجموعی طور پر 19 ہزار مقدمات درج کیے گئے۔

ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے مطابق کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات نہیں بنائے جا رہے، تاہم والدین کے خلاف 279 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ قانون کی پاسداری کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور ہدایت جاری کی گئی ہے کہ خلاف ورزی پر مقدمہ کے بجائے چالان کو ترجیح دی جائے۔

Related posts

تحریک انصاف کو 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 8 روپے سستا، انڈے مزید مہنگے

Mobeera Fatima

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Mobeera Fatima

Leave a Comment