محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتراضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون ہوائیں کم شدت کے ساتھ داخل ہوں گی، ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ 28 جولائی کوداخل ہونے کا امکان ہے۔
آزادکشمیر اورگلگت بلتستان کے اکثر مقامات پر مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق 27 سے31 جولائی کے دوران وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ اور پونچھ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبراور میرپور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔
دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے اور شگر میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ 28 سے31 جولائی کو دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی کرم، کوہاٹ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، ہنگو، کرک، بنوں، وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
