Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

مون سون کاسلسلہ آئندہ2سے 3روز کے دوران جاری رہے گا،چیئرمین این ڈی ایم اے

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک(ndma) کا کہنا ہے کہ آئندہ2سے 3روز کے دوران مون سون کاسلسلہ جاری رہے گا،ہیڈپنجند اورگڈوبیراج پر پانی کابہاؤ تیز ہے،ستلج،راوی اور چناب کے علاقوں میں صورتحال کنٹرول میں ہے۔

وفاقی وزیرمصدق ملک کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں،پنجاب میں 24لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

سندھ میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،امدادی سرگرمیوں میں مصروف فلاحی اداروں کے مشکور ہیں،آئندہ پیشگی انتظامات کےلیے تمام ادارے کام کررہے ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ملک میں زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کی ہے،موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا تبدیل ہورہی ہے۔

Related posts

جاسوسی کی کوشش ناکام ، پاک فوج نے کنٹرول لائن پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

Mobeera Fatima

25 سال کے دوران چاند دیکھنے پر 2 ارب روپے کے اخراجات

Mobeera Fatima

پہلا ٹیسٹ میچ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment