Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

مچل اسٹارک نے 15 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کرکے ٹیسٹ کرکٹ کا 78 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

آسٹریلیا کے فاسٹ بائولر مچل اسٹارک نے ویسٹ انڈیز کیخلاف تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے 78 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ کنگسٹن میں کھیلا گیا ، میچ کے تیسرے روز میزبان ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 204 رنز کی ضرورت تھی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف 204 رنز کا دفاع کرتے ہوئے مچل اسٹارک نے تباہ کن بولنگ کی اور ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین 5 وکٹیں حاصل کرکے ٹیسٹ کرکٹ کا 78 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

اسٹارک نے  اپنے اسپیل کی صرف 15 گیندوں میں 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ، اس سے قبل 1947 میں آسٹریلیا کے ایرنی توشاک نے بھارت کے خلاف اپنے اسپیل کی 19 گیندوں پر 5 وکٹیں لی تھیں۔

Related posts

الزامات ثابت نہ ہو سکے ، برطانیہ میں قومی کرکٹر حیدر علی کیخلاف ریپ کا مقدمہ خارج

Mobeera Fatima

انہیں ملک کا کوئی خیال نہیں، قومی ٹیم کی کارکردگی پر باسط علی آبدیدہ

admin

پنجاب حکومت کا تمام تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment