Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی ، درجہ حرارت بڑھ گیا

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان میں آج سخت گرمی پڑے گی، ملک کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 7 ڈگری تک زیادہ رہنے کا امکان ہے، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔

تربت میں درجہ حرارت 50، نوکنڈی، دادو، سکھر، ڈیر ہ غازی خان میں 49 ڈگری تک جا سکتا ہے، ڈیرہ اسماعیل خان، نواب شاہ، ملتان، بہاول پور، سبی میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

کراچی میں 38، کوئٹہ، گوادر میں 40، راولپنڈی 41، اسلام آباد میں 42، لاہور، حیدرآباد میں درجہ حرارت 43، بنوں، پشاور میں 45 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال میں درجہ حرارت 46 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

Related posts

ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ انتقال کر گئیں

Mobeera Fatima

سرگودھا، منشیات فروشوں کی فائرنگ سے2 پولیس اہلکارشہید، 2زخمی

Mobeera Fatima

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment