Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

سردی، بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ پڑنے کا امکان ہے، ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 10ریکارڈ کیا گیا، گلگت بلتستان اور قلات میں درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 2 روز کے دوران بالائی علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پانچ دسمبر سے گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونحوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ مختلف مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Related posts

مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

پنجاب، کے پی سمیت مختلف شہروں میں 18 اگست تک طوفانی بارشوں کا امکان

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment