Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان ، تعداد بڑھا کر 157 کر دی گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 26-2025 کیلئے مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق 157 ڈومیسٹک کرکٹرز کو کنٹریکٹس دیئے گئے ہیں، جن کی مدت اگست 2025 سے جولائی 2026 تک ہے، کنٹریکٹس کی تعداد کو 131 سے بڑھا کر 157 کر دیا گیا ہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں تین کے بجائے چار کیٹیگریز رکھی گئی ہیں، کیٹیگری ایک میں 30، دو میں 55، تین میں 51 اور چار میں 21 کھلاڑی شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس پچھلے سال کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔

واضح رہے 2 دن قبل سابق کپتان محمد رضوان نے پی سی بی سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کیا تھا جبکہ باقی کھلاڑیوں نے کنٹریکٹس پر دستخط کئے تھے۔

Related posts

شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300، 300 وکٹیں حاصل کر لیں

Mobeera Fatima

پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

Mobeera Fatima

ایشیا کپ ، پاکستان اور بھارت کم سے کم دو بار ٹکرائیں گے

Mobeera Fatima

Leave a Comment