Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

9 مئی فسانہ یا ڈرامہ نہیں حقیقت ہے، رانا ثنا اللہ

مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی فسانہ یا ڈرامہ نہیں حقیقت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 9 مئی کو سرکاری اداروں پر حملے کئے گئے، کہا جا رہا تھا شواہد اور عدالتیں کدھر ہیں، 2 سال میں 9 مئی سے متعلق مقدمات چلے اور فیصلے ہوئے، اگر فیصلوں پر اعتراض ہے تو قانون کے مطابق اپیل کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہے، ہمارے خلاف بھی جھوٹے کیسز بنائے گئے تھے، ہمیں بھی جیلوں میں ڈالا گیا، بجٹ منظور ہوا تو وزیراعظم نے اپوزیشن سے بات کرنے کی کوشش کی۔

مشیر سیاسی امور نے کہا کہ جمہوریت مذاکرات سے چلتی ہے ڈیڈلاک سے نہیں، ہم کوشش کریں گے کہ مولانا فضل الرحمان کو بھی ساتھ ملایا جائے، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کیلئے تعاون کر سکتے ہیں، پچھلے الیکشن میں بھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہمارا تعاون رہا ہے۔

Related posts

آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت، سٹاف لیول معاہدہ جلد متوقع

Mobeera Fatima

پلاسٹک موت ، نہ یہ تلف ہوتا ہے نہ ختم، مریم اورنگزیب

admin

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس ، جیل حکام سے جواب طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment