وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین سے وضاحت طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ نے مسجد پر تصویر لگانے پر ڈپٹی کمشنر کی سرزنش کی ہے اور ضلعی انتظامیہ اور سرکاری اداروں کو اپنی تصویر کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ منڈی بہاؤالدین میں سیلاب متاثرین کے لیے قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بنائی گئی مسجد کی دیوار پر بینر لگایا گیا تھا جس پر مریم نواز کی تصویر بھی موجود تھی ، تصویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے پنجاب حکومت پر سخت تنقید کی گئی۔
