یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم اور ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو مصر سے گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عمران عرف ٹونی کو انٹرپول کی معاونت سے مصر سے گرفتار کر لیا۔ ٹونی انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ اور 2023 میں پیش آنے والے یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم ہے۔
ملزم کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد مصر سے ایف آئی اے گوجرانوالہ زون منتقل کر دیا گیا۔ جس کے بعد ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ملزم 2012 سے لیبیا سے آپریٹ کر رہا تھا ،ملزم سیف ہاؤسز کے نیٹ ورک کے ذریعے انسانی اسمگلنگ کی سہولت کاری کرتا تھا۔ ملزم شہریوں کو سمندر کے راستے لیبیا سے یورپ بھجوانے میں ملوث ہے۔
