Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

صبا قمر سے دشمنی، ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی

صبا قمر سے چپقلش کی خبروں پر ماہرہ خان کا ردعمل آ گیا۔

اپنی نئی فلم نیلوفر کی تشہیر کے سلسلے میں وہ فواد خان کے ہمراہ نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں۔

اس دوران ان سے سوال پوچھا گیا کہ صبا قمر اور آپ کے درمیان خاموش دشمنی کا تاثر کیوں دیا جاتا ہے، جس پر اداکارہ نے کہا کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

ماہرہ خان نے کہا کہ کئی مرتبہ ان سے یہی سوال کیا جا چکا ہے اور اس کے جواب میں وہ یہی کہتی آئی ہیں کہ ان کی جانب سے کبھی بھی کوئی مخالفت یا دشمنی نہیں رہی۔

اس موقع پر انہوں نے صبا قمر کی اداکاری کی تعریف کی اور کہا کہ وہ باصلاحیت اداکارہ ہیں، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں یہ رجحان ہے کہ جب بھی دو مضبوط اور کامیاب خواتین ایک ساتھ نظر آتی ہیں تو لوگ خود سے ہی انہیں ایک دوسرے کے مقابل کھڑا کرنے لگ جاتے ہیں۔

Related posts

تین ویڈیوز بناکر ہی پتہ چل گیا وی لاگنگ مشکل ترین کام ہے، حرا سومرو

Mobeera Fatima

سیف علی خان دوران ڈکیتی مزاحمت پرشدید زخمی

Mobeera Fatima

میرب علی کی خاموشی ٹوٹی، عاصم اظہر سے بریک اپ کے بعد پہلا ردِ عمل

Mobeera Fatima

Leave a Comment