Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

لائسنس جاری کرنیکا عمل شروع ، صارفین براہِ راست وی پی این فراہم کنندگان سے سروسز حاصل کر سکیں گے

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وی پی این سروسز کے حصول سے متعلق صارفین کو نئی ہدایات جاری کر دیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین براہِ راست لائسنس یافتہ وی پی این فراہم کنندگان سے خدمات حاصل کر سکتے ہیں، وی پی این رجسٹریشن کیلئے اب پی ٹی اے سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق وی پی این سروس فراہم کنندگان کو لائسنس جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا ، وی پی این سروسز اب کلاس ویلیو ایڈڈ سروسز (ڈیٹا) لائسنس کے تحت آئیں گی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ لائسنس یافتہ کمپنیوں میں الفا 3 کیوبک، زیٹا بائٹ اور نکسیلیم ٹیک شامل ہیں ، ویژن ٹیک 360 اور یو کے آئی کونیِک سولیوشنز کو بھی لائسنس جاری ہونگے۔

پی ٹی اے نے مزید بتایا کہ وی پی این سروسز کے ذریعے محفوظ اور قانونی آن لائن رابطے کو فروغ ملے گا، لائسنس یافتہ وی پی این جائز اور قانونی مقاصد کیلئےاستعمال کیے جا سکیں گے۔

Related posts

مکیش امبانی کا ایشیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلا نمبر

Mobeera Fatima

اسرائیل کا حزب اللہ کے 30 میزائل لانچروں کو تباہ کرنے کا دعویٰ

Mobeera Fatima

غزہ کی نئی حکومتی انتظامیہ میں حصہ نہیں لیں گے ، حماس کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment