بارشوں کی وجہ سے مری میں متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ، ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔
چھرہ گلی سے بستال روڈ لنک پر متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، بھاری پتھر اور درخت گرنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی قریبی ایمرجنسی ریسورسز کو روانہ کر دیا گیا تھا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق تین سے چار گاڑیاں پھنسی ہوئی تھیں جن میں آٹھ سے دس افراد موجود تھے،این ایل سی اور محکمہ ہائی وے کی مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹایا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے روڈ سے درخت سمیت پتھروں کو ہٹا کر متاثرہ افراد تک رسائی حاصل کی، گاڑیوں میں سوار گیارہ متاثرہ افراد کو باحفاظت ریسکیوکر لیا گیا جن میں سے ایک کو ساملی ہسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے۔
نمب جھنڈا گلی گاوٗں میں لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے ایک بڑا پتھر دو گھروں کے اوپر گر گیا، انتظامیہ مقامی افراد کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،
